چنئی،4فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ تمل ناڈو میں سیاسی اتھل پتھل اب پرسکون ہو چکی ہے تو ایسا نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمل ناڈو میں وزیراعلیٰ کے عہدے پربڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے کے ممبر اسمبلی اتوار کو منعقد ہونے والی میٹنگ میں آنجہانی جے للتا کی قریبی ساتھی ششی کلا سے سی ایم عہدہ سنبھالنے کی درخواست کر سکتے ہیں، تاہم اجلاس کے ایجنڈے کی معلومات نہیں مل پائی ہے اور کسی نے باضابطہ طور پر اراکین اسمبلی کی طرف سے پارٹی کی سیکرٹری جنرل ششی کلا سے وزیر اعلی عہدہ سنبھالنے کی درخواست کرنے سے جڑی خبروں کی تصدیق بھی نہیں کی ہے۔غور طلب ہے کہ نٹراجن اسمبلی کی رکن نہیں ہے لیکن گزشتہ سال دسمبر میں جے للتا کے انتقال کے بعد جب سے انہیں پارٹی سربراہ بنایا گیا، اس کے بعد سے ایسا بہت حد تک مانا جا چکا تھا کہ آنے والے وقت میں وہ ہی سی ایم عہدے کو سبھالیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈر چاہتے ہیں کہ 61 سال کی نٹراجن کو جے للتا کی قریبی ساتھی تھیں، وہ موجودہ سی ایم پنیرسیلوم کی جگہ لیں کیونکہ پارٹی اور حکومت مختلف طاقت کا مرکز نہیں ہونا چاہئے۔